خیبرپختونخوا میں سیاحت کے فروغ کیلئے پانچ ارب روپے سے زائد مختص

خیبرپختونخوا حکومت نے صوبے میں سیاحت کے فروغ کیلئے پانچ ارب روپے سے زائد مختص کئے ہیں ۔محکمہ سیاحت کے ترجمان نے ریڈیوپاکستان کے پشاور کے نمائندے کو بتایا کہ سیاحتی مقامات کی ترقی پر تین ارب سترکروڑ روپے خرچ کئے جائیںگے ۔اسی طرح سیاحتی پولیس کے قیام پر دس کروڑ روپے خرچ کیئے جائیںگے۔ترجمان نے کہاکہ اس سے صوبے کی سماجی واقتصادی حالت کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔

Comments