سوڈانی فوج کا مظاہرین کے خلاف طاقت کا استعمال

سوڈانی فوج نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے طاقت کا استعمال کیا ہے۔ سوڈانی ڈاکٹروں کی ایک تنظیم نے بتایا کہ اس دوران کم از کم نو افراد ہلاک جبکہ درجنوں زخمی ہوئے ہیں۔ خرطوم کے مرکز میں یہ کارروائی کئی ہفتوں سے جاری دھرنے کو ختم کرنے کے لیے کی گئی تھی۔ ٹریڈ یونین الائنس (ایس پی اے) اپریل سے سوڈان میں مظاہرے منعقد کر رہی ہے۔ انہی مظاہروں کی وجہ عمر البشیر کو صدر کے منصب سے ہٹنا پڑ گیا تھا۔

Comments