امريکا نے پانچ چينی کمپنيوں پر پابندی عائد کر دی

امريکا نے ٹيکنالوجی کے شعبے سے وابستہ پانچ چينی کمپنيوں پر پابندی عائد کر دی ہے۔ امریکی محکمہ تجارت کے فيصلے کے تحت پابندی کے زمرے ميں آنے والی پانچوں کمپنياں امريکی مصنوعات نہيں خريد سکتيں۔ يہ فيصلہ سلامتی سے متعلق خدشات کے سبب ليا گيا ہے۔ امريکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنے چينی ہم منصب شی جن پنگ کے ساتھ آئندہ ہفتے جاپان ميں جی ٹوئنٹی کی سمٹ کے موقع پر ملاقات کرنے والے ہيں اور يہ معاملہ اس اہم ملاقات سے قبل کشيدگی ميں اضافے کا سبب بنے گا۔ دونوں اقتصادی قوتوں کے مابين پہلے ہی معاشی جنگ جاری ہے۔

Comments