لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید ڈی جی آئی ایس آئی تعینات


اسلام آباد: پاک فوج میں متعدد لیفٹیننٹ جنرلز کے تقرر و تبادلے کردیئے گئے ، لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کو ڈی جی آئی ایس آئی تعینات کر دیا گیا۔
پاک فوج کے تعلقات عامہ کے شعبےآئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج میں متعدد لیفٹیننٹ جنرلز کے تقرر و تبادلے کردیئے گئے۔لیفٹیننٹ جنرل عامر عباسی کو جی ایچ کیو میں کوارٹر ماسٹر جنرل تعینات کیا گیا ہے جبکہ لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر کو کورکمانڈر گوجرانوالہ تعینات کر دیا گیا ہے جبکہ لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کو ڈی جی آئی ایس آئی تعینات کر دیا گیا۔آئی ایس پی آر کا مزید کہنا تھا کہ لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد مرزا کو جی ایچ کیومیں ایڈجوٹینٹ جنرل تعینات کیا گیا ہے جبکہ لیفٹیننٹ جنرل معظم اعجاز کو جی ایچ کیو میں انجینئر ان چیف تعینات کر دیا گیا ہے۔

Comments