ترکی: استنبول کے میئر کا الیکشن اپوزیشن نے جیت لیا

ترک اپوزیشن نے استنبول کے میئر کا الیکشن صدر رجب طیب ایردوآن کی جماعت کے امیدوار کو شکست دے کر جیت لیا ہے۔ ری پبلکن پیپلز پارٹی سے تعلق رکھنے والے امام اولو نے حکمران جماعت کے علی بن یلدرم کو ہرایا۔ استنبول کے میئر کا الیکشن رواں برس مارچ میں بھی اپوزیشن نے جیتا تھا لیکن حکمران پارٹی کے اعتراضات کے بعد منسوخ کر دیا گیا تھا۔ استنبول میں بلدیہ عظمیٰ کے انتخابات میں اکرم امام اولو کی جیت کو پورے ترکی کے لیے ایک ’نیا آغاز‘ قرار دیا جا رہا ہے۔ ترک صدر نے اپنی جماعت کی شکست کو کھلے دل سے تسلیم کیا ہے۔ اپوزیشن جماعت ریپبلکن پیپلز پارٹی کے امیدوار کو استنبول میں تقریبا پچیس برس بعد فتح نصیب ہوئی ہے۔

Comments