صدر ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ حکومت ملک میں سیاحت اور مہمان داری کے شعبہ کے فروغ پر بھرپور توجہ دے رہی ہے۔
یہ بات انہوں نے ہفتہ کے روز قراقرم بین الاقوامی یونیورسٹی ہنزہ میں کوہ پیمائی سے متعلق تین روزہ بین الاقوامی کانفرنس کے آخری سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔صدر نے کہا کہ ملک میں پائیدار امن کے باعث مزید ملکی اور غیر ملکی سیاح پاکستان کے دلفریب اور خوبصورت علاقوں کی جانب راغب ہو رہے ہیں۔ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ عمران خان ماحولیاتی شعور رکھتے ہیں ۔ انہوں نے آئندہ پانچ سال کیلئے دس ارب درخت لگانے کا ہدف مقرر کیا ہے۔گورنر گلگت بلتستان راجہ جلال حسین مقبون نے اپنے خطاب میں کہا کہ کانفرنس سے علاقوں میں سیاحوں کی آمد میں مدد ملے گی۔
Comments
Post a Comment