آرمی چیف کی برطانوی نیشنل سیکیورٹی ایڈوائزر سے ملاقات

آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نےبرطانوی وزارت دفاع وکیبنٹ آفس کا دورہ کیا اور برطانوی نیشنل سیکیورٹی ایڈوائزرسرمارک سیڈ ویل سےملاقات کی۔
ڈی جی آئی ایس پی آرکے مطابق چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمرجاوید باجوہ نے برطانوی وزارت دفاع و کیبنٹ آفس کا دورہ کیا۔
آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے برطانوی سیکریٹری دفاع سٹیفن لوگرووسے بھی ملاقات کی ۔
ان ملاقاتوں میں افغان مفاہمتی عمل اور علاقائی صورتحال پرگفتگو کی گئی۔
ایس پی آرکے مطابق برطانوی سیکیورٹی ایڈوائزر اور سیکرٹری دفاع نےخطےمیں دیرپا امن کےلئے پاکستان کی کوششوں کی تعریف کی ۔

Comments