سپریم کورٹ نے ریلوے اراضی سے متعلق رائل پام معاہدہ کالعدم قرار دے دیا

سپریم کورٹ لاہور رجسٹری نے رائل پام معاہدے کو کالعدم قرار دیا ہے۔
جسٹس شیخ عظمت سعید اور جسٹس اعجاز الاحسن پر مشتمل بنچ نے آج سپریم کورٹ کی لاہور رجسٹری میں یہ فیصلہ سنایا۔ عدالت عظمیٰ نے ریلوے کو فوری طور پر رائل پام کا انتظام سنبھالنے کی بھی ہدایت کی۔
ریلوے کے وزیر شیخ رشید احمد نے رائل پام معاہدے سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے کاخیرمقدم کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عدالت کے فیصلے کے مطابق رائل پام کلب کا ٹینڈر تین ماہ میں جاری کیا جائے گا۔ انہوں نے ریلوے کو پانچ برس کے اندر خسارے سے نکالنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

Comments