ٹرمپ اور شی جن پنگ کی ملاقات کے لیے ’کوئی پیشگی شرائط‘ نہیں ہیں، وائٹ ہاؤس

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مشیر برائے معاشی معاملات نے کہا ہے کہ جی ٹونٹی سمٹ کے موقع پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور چینی صدر شی جن پنگ کی ملاقات کے لیے دونوں طرف سے کوئی پیشگی شرائط نہیں ہیں۔ لیری کُڈلو کے مطابق یہ بات بہت اہم ہے۔ انہوں نے امریکا میڈیا میں چھپنے والی ایسے خبروں کو رد کر دیا جن کے مطابق چینی صدر اس ملاقات میں ٹرمپ کو مطالبات کی ایک فہرست پیش کریں گے تاکہ دونوں ملکوں کے درمیان تجارتی تنازعے کو ختم کیا جا سکے۔ دو روزہ جی ٹونٹی سمنٹ جمعے سے شروع ہو رہی ہے۔

Comments