جنوبی بھارت میں پانی کی شدید قلت

جنوبی بھارتی ریاست تامل ناڈو کو پانی کی شدید قلت کا سامنا ہے۔ ریاستی حکام کے مطابق خشک سالی کی ایک بڑی وجہ گزشتہ برس مون سون کی بارشوں کی کمی بنی۔ بتایا گیا ہے کہ 2017ء کے مقابلے میں 2018ء میں 62 فیصد کم بارشیں ہوئی تھیں۔
ریاستی دارالحکومت چنئی میں پانی کے ٹینکروں کی قیمتوں میں کئی گنا اضافہ ہو چکا ہے۔ حکام نے ملک کی دیگر ریاستوں سے پانی کی فراہمی کا
مطالبہ کیا ہے۔ تامل ناڈو بھارت میں کار سازی کی صنعت کا مرکز کہلاتا ہے جبکہ چنئی بھارت کا چھٹا سب سے بڑا شہر ہے۔

Comments