پشاور کینٹ مجسٹریٹ مس وزیر نے صدر نوتھیہ بازار میں قصائیوں،پھل سبزی فروش اور مرغی فروشوں کے دوکانوں کا دورہ کیا۔شکایت موصول ہورہی تھی کہ نوتھیہ بازار میں قصائی سرکاری نرخنامے سے تجاوز کررہے ہے جس کا نوٹس لیتے ہوئے عام شہریوں کے زریعے مختلف دوکانوں سے خریداری کی۔کارروائی کے دوران قصائی مقررہ سرکاری نرخنامے سے زائد وصولی کر رہے تھے جس پر 5 دکانداروں کو گرفتار کرلیا جس میں قصائی، مرغی فروش اوردیگر شامل ہے جن کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔قصائیوں سمیت دیگر دکانداروں کو واضح ہدایات جاری کئے کہ شہریوں کو اشیائے خوردونوش وغیرہ سرکاری نرخنامے کے مطابق ہی دیا کریں۔ائندہ کے لئے مقررہ سرکاری نرخنامے سے زائد وصولی کی شکایات موصول ہونے پر دوکانوں کو سیل کیا جائیگا۔
انتظامیہ کے مطابق کینٹ مجسٹریٹ مس وزیر کینٹ کے مختلف بازاروں کا دورہ کریں گی۔ گرانفروشوں اور ناقص اشیاء خوردونوش بیچنے والوں کیخلاف کارروائیاں جاری رہے گی جس میں کسی کیساتھ رعایت نہیں برتی جائیگی۔
Comments
Post a Comment