افغانستان میں قیام امن امریکہ کی اولین ترجیح ہے:امریکی وزیر خارجہ


امریکہ کے وزیرخارجہ مائیک پومپیو نے کہا ہے کہ افغانستان میں قیام امن امریکہ کی اولین ترجیح ہے تاہم ابھی تک وہاں سے فوج کے انخلاء کے لئے نظام الاوقات پر اتفاق نہیں کیا گیا ہے۔
یہ بات انہوں نے بھارت کے دورے پر جاتے ہوئے کابل میں اپنے مختصر قیام کے دوران افغان قیادت کے ساتھ ملاقاتوں کے بعد کہی۔انہوں نے کہا کہ تمام فریقوں نے اتفاق کیاہے کہ دہشت گردی کے خلاف امریکہ طالبان سمجھوتے کو حتمی شکل دینے اور وہاں غیرملکی فوجیوں کی موجودگی سے افغانوں کے درمیان مذاکرات کی راہ ہموارہوگی۔مائیک پومپیو نے امیدظاہر کی کہ اس سال یکم ستمبر سے پہلے امن معاہدہ طے پانے کی توقع ہے۔

Comments