پاکستان اور ایران کا سرحدی اور اقتصادی امور پر باہمی تعاون بڑھانے پراتفاق


پاکستان اور ایران نے سرحدی امور اور اقتصادی مسائل کے بارے میں باہمی تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق کیا ہے۔

یہ اتفاق رائے وزیر داخلہ اعجاز احمد شاہ اور ایران کے داخلہ کے نائب وزیر حسین Zulfaghari کے درمیان پیر کے روز اسلام آباد میں ہوا۔

وفاقی وزیر نے پاکستان کی طرف سے علاقائی اور اقتصادی ترقی کی راہ میں حائل تمام رکاوٹیں ختم کرنے کیلئے ممکنہ تعاون کا یقین دلایا۔

ایران کے نائب وزیر نے اپنے دورہ پاکستان کے دوران تعاون اور حمایت کی پیشکش کو سراہا۔

انہوں نے واضح کیا کہ سیکورٹی،، منشیات اور انسانی سمگلنگ کے مسائل کے بارے میں معاملات میں بہتری آئی ہے اور یہ پاکستان کی حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی انتھک کوششوں کے بغیر ممکن نہیں تھا۔

ملاقات میں ایران کے سفیر مہدی ہنر دوست بھی موجود تھے۔

Comments