سول نافرمانی تحریک کا اعلان

عوامی نیشنل پارٹی نے سول نافرمانی تحریک کا اعلان کر دی۔ اے این پی کے صوبائی صدر نے کہا کہ انکے جائز مطالبات تسلیم نہ کیے گئے تو اسلام آباد کو بند کرکے یوٹیلٹی بلز جلا دیئے جائیں گے

عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر ایمل ولی خان نے صوابی اور مہمند میں حالیہ مہنگائی کے خلاف احتجاج سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کو اپنی مدت پوری کرنی چاہئے لیکن عوام دشمن پالیسیوں کی اجازت نہیں دیں گے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ صوبائی حکومت نے الیکشن کمیشن کو خط لکھ کر قبائلی انتخابات سے قبل شکست تسلیم کر لی ہے۔ کٹھ پتلی وزیر اعظم قبائلی علاقوں میں امن کا کریڈٹ کس حوالے سے لیتے رہے۔ خطے کو معاشی بدحالی کی ایسی دلدل میں دھکیل دیا گیا جسے الفاظ میں بیان نہیں کیا جا سکتا۔
ایمل ولی خان کا کہنا تھا کہ کنٹینر پر کھڑے ہو کر ایک کروڑ نوکریاں دینے والے کٹھ پتلی وزیر اعظم نے ہزاروں لوگوں کو بے روزگار کر دیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اے این پی کو اقتدار کا لالچ نہیں صرف عوامی مفاد کے پیش نظر سڑکوں پر نکلے ہیں

Comments