وفاقی وزیر فواد چوہدری کا بیان، نیب کاا یکشن


اسلام آباد چیئرمین نیب نے وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کے احتساب سے متعلق بیان کا نوٹس لے لیا ہے ۔
نیب کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ فواد چوہدری کے بیان سے نیب کا تشخص مجروح ہوا۔نیب اعلامیہ کے مطابق فواد چوہدری نے کہا ہے احتساب ہم کررہے ہیں ، نیب نہیں۔ چیئرمین نیب نے کہا ہے کہ وفاقی وزیر کا بیان حقائق کے منافی ہے ۔
چیئرمین نیب نے فواد چوہدری کے بیان کا سختی سے نوٹس لیا ہے اور وفاقی وزیر فواد چوہدری کے بیان کی کاپی پیمرا سے لے کرڈی جی نیب راولپنڈی کو کارروائی کی ہدایت بھی جاری کر دی ہے۔

Comments