سندھ میں تیرہ ہزار سے زائد مہنگی گاڑیوں کی تفصیلات ایف بی آر کو مل گئیں، مالکان کو نوٹسز جاری کردیئے گئے۔
فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے مطابق مہنگی گاڑیاں استعمال کرنے والے ٹیکس نیٹ میں ہی نہیں، ایف بی آر نے مہنگی، لگژری، ایمپورٹرڈ گاڑیاں چلانے والوں کو تنبیہ کرتے ہوئے نوٹس جاری کر دیئے ۔
ایف بی آرنے شاہانہ زندگی گزارنے والوں، لگژری گاڑیاں چلانے والوں اور ٹیکس نہ دینے والوں کے خلاف شکنجہ کس لیا۔اس ضمن میں 13200 مہنگی گاڑیوں کی تفصیلات حاصل کرلیں۔
ایف بی آر کے مطابق گاڑیوں کے مالکان کو نوٹسز جاری کردیئے ہیں کہ ایمنسٹی اسکیم سے فائدہ نہیں اٹھایا تو یکم جولائی سے مالکان کے خلاف ایکشن ہوگا۔
Comments
Post a Comment