خیبر پختونخواءکے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس


ایبٹ آباد، مانسہرہ، بونیر، سوات، سمیت خیبر پختونخواءکے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔تاہم کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔
تفصیلات کے مطابق مانسہرہ، بونیر، سوات، ایبٹ آباد، صوابی اورگردونواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔زلزلے کی شدت 5.8 ریکارڈ کی گئی جس کی گہرائی 18 کلو میٹر اور مرکز بٹگرام سے 20 کلو میٹر دور مغرب میں موجود پہاڑی سلسلہ تھا۔
زلزلے کے جھٹکوں کے باعث لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا اوروہ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہرآگئے۔ 

Comments