سٹیٹ بنک کی بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو اندرون ملک بنک اکائونٹس کے استعمال کی اجازت

سٹیٹ بنک نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کوبائیومیٹرک تصدیق کے بغیراپنی شناخت ثابت کرنے کے بعد اندرون ملک اپنے بنک اکائونٹس کے استعمال کی اجازت دے دی ہے۔
بیرون ملک مقیم پاکستانیوں اورانسانی وسائل کی ترقی کے بارے میں وزیراعظم کے معاون خصوصی سیدذوالفقارعباس بخاری نے یہ بات اسلام آباد میں اپنے ایک ٹویٹ میں کہی۔انہوں نے امیدظاہر کی کہ اس اقدام سے دنیابھرمیں مقیم پاکستانیوں کوبڑی سہولت ملے گی۔اس سے پہلے سٹیٹ بنک نے منی لانڈرنگ اوردہشت گردوں کومالیاتی امداد کی روک تھام کیلئے تمام بنکوں کو ہدایت کی تھی کہ وہ بائیومیٹرک کے ذریعے اپنے تمام کھاتہ داروں کی رجسٹریشن کاعمل مکمل کریں تاکہ جعلی اکائونٹس بندکئے جاسکیں۔

Comments