خواتین معاشرے کا اہم حصہ،حقیقی طور پر بااختیار بنانا حکومت کی اولین ترجیح ہے،وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان نے کہاہے کہ خواتین معاشرے کا اہم حصہ ہیں اور ان کو حقیقی طور پر بااختیار بنانا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔انہوں نے آج پارلیمنٹ ہائوس میں اپنے چیمبر میں خواتین ارکان پارلیمنٹ سے ملاقات میں بجٹ اجلاس کے دوران خواتین رکن قومی اسمبلی کے مثبت اور بھرپور شرکت کو سراہا۔ملاقات کرنے والوں میں شنیلہ رتھ ، رخسانہ نوید، ڈاکٹر سیمی بخاری، روبینہ جمیل ، فوزیہ بہرام ، جویریہ ظفر آہیر، منورہ بی بی بلوچ،ثوبیہ کمال ، نصرت وحید، غزالہ سیفی ، عاصمہ قدیر، صائمہ قادر ، نزہت پٹھان ، ظل ہما، شاہین ناز سیف اللہ اور سائرہ بانو شامل تھیں۔

Comments