سعودی بحریہ کے کمانڈر نے پاکستان کو خطے میں مضبوطی اور استحکام کاذریعہ قرار دیا

سعودی عرب کی بحریہ کے کمانڈر جنرل وائس ایڈ مرل فہد بن عبداﷲ الغفیلی نے کہا ہے کہ سعودی عرب پاکستان کو خطے کی مضبوطی اور استحکام کا ذریعہ سمجھتا ہے ۔
آج کراچی میں پاکستان نیول اکیڈمی میں گیارہویں مڈ شپ میں اور بیسویں شارٹ سروس کمیشن کورس کی پاسنگ آوٹ پریڈ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پاکستان اور سعودی عرب عالمی استحکام اور علاقائی امن کیلئے کوششیں کررہے ہیں فہد بن عبداﷲ نے کہاکہ مشرق وسطی مشکل حالات سے گزررہا ہے اور سعودی عرب تمام مسائل کاپرامن حل چاہتا ہے۔اس سے پہلے پاکستان نیول اکیڈمی پہنچنے پر بحری فوج کے سربراہ ایڈ مرل ظفرمحمود عباسی نے ان کا استقبال کیا ۔پاک بحریہ کے ترجمان نے کہاہے کہ سات ہزار سات سو اٹھانوے شارٹ سروس کمیشن کیڈٹس جن میں 25 خواتین کیڈٹس شامل تھیں پاس آو ٹ ہوئے ۔پاس آوٹ ہونے والوں میں بحرین قطر اور سعودی عرب کے مڈشپ مین بھی شامل تھے۔

Comments