پاکستان میں اب تک کتنے موبائل فون رجسٹرڈ، کتنے بلاک ہوئے؟


پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے چھ ماہ میں دو کروڑ غیر تصدیق شدہ موبائل فون بلاک کر دیئے جس میں ایک کروڑ اسمگل شدہ فونز بھی شامل ہیں، تصدیقی نظام پر عملدرآمد کے آغاز سے لے کر اب تک مجموعی طور پر پینتیس کروڑ ستر لاکھ سے زائد فون رجسٹر کئے گئے ہیں۔

موبائل فون تصدیقی نظام جنوری 2019 سے اب تک کتنے موبائل فون رجسٹر ہوئے؟ کتنےفون  بلاک ہوئے نے پی ٹی اے کے اقدامات کا ریکارڈ حاصل کر لیا۔

پی ٹی اے دستاویز کے مطابق 6ماہ کے دوران 2 کروڑ غیرتصدیق شدہ موبائل فون بلاک کردیے گئے، اُن میں ایک کروڑ اسمگل شدہ موبائل فون بھی شامل ہیں۔

مجموعی طور پر 35 کروڑ سے زائد فونز کی تصدیق کی گئی ہے، 33 ہزار موبائل فونز کی رجسٹریشن سے پی ٹی اے کو ڈیوٹی کی صورت میں تقریباً 20 لاکھ روپے کی آمدن ہوئی ۔

حکام کے مطابق بیرون ملک سے آنے والے مسافروں کا ڈیٹا چوری کی 12 ہزار سے زائد شکایات بھی موصول ہوئیں۔

تمام شکایات کو ایف آئی اے کے حوالے کردیا گیا، تصدیقی نظام پیچیدہ ہونے کے باعث روزانہ 600 شکایات موصول ہورہی ہیں۔

اپریل سے اب تک 60 ہزار سے زائد افراد نے پی ٹی اے ہیڈکوارٹر پہنچ کر شکایات درج کرائیں۔


Comments