جاپان اور پاکستان نے ہوابازی کے شعبے میں باہمی تعاون میں اضافہ کرنے سے اتفاق کیا ہے۔یہ اتفاق رائے ہوابازی کے وفاقی وزیرغلام سرور خان اور پاکستان میں جاپان کے سفیر Kuninori Matsuda کے درمیان جمعرات کے روز اسلام آباد میںہوا۔جاپان کے سفیر نے بتایا کہ پی آئی اے کی اسلام آباد سے بیجنگ اور ہاں سے ٹوکیو روٹ کیلئے ہفتہ وار دو پروازیں روانہ ہوتی ہیں اور جاپان ائیر لائن اسلام آباد سے بنکاک اور ٹوکیو روٹ پر پرواز چلانا چاہتا ہے۔ہوابازی کے وفاقی وزیر نے سفیر کا اس سال مارچ سے پانچویں فریدم رائٹ کوٹہ کو تیرہ سو مسافروں سے بڑھا کر چار ہزار کرنے اور کارگو کوٹہ میں چالیس ٹن سے اضافہ کرکے سوٹن کرنے پر شکریہ ادا کیا۔انہوں نے پانچویں فریڈم ٹریفک رائٹس کی استعداد میں اضافہ کرکے پاکستان کی ائیر لائنز کیلئے بیجنگ اور ٹوکیو کے درمیان چار ہزار مسافر ماہانہ سے بڑھا کر پانچ ہزار مسافر ماہانہ کرنے اور دونوں شہروں کے درمیان کارگو استعداد سوٹن ماہانہ سے بڑھا کر دوسو ٹن کرنے کا مطالبہ کیا۔

Comments
Post a Comment