سوات میں ضلعی انتظامیہ اور حلال فوڈ اتھارٹی کا ایکشن، جوس کا سیمپل لیبارٹری بھجوا دیا، متعلقہ کمپنی کا تمام جوس مارکیٹ سے ہٹا دیا
سوات کے علاقے فضاگٹ میں ایک نئی کمپنی کا جوس پینے سے بچی کی ہلاکت کا نوٹس لیتے ہوئے حلال فوڈ اتھارٹی نے فوری ایکشن میں آکر اس کا سیمپل لیبارٹری بھجوا دیا ہے جبکہ سوات کی ضلعی انتظامیہ نے متعلقہ کمپنی کا تمام جوس بھی مارکیٹ سے ہٹا دیا ہے نیز صوبے بھر میں اسطرح کے اقدام کیلئے انتظامی حکام کو بھی الرٹ کر دیا گیا ہے اتھارٹی کے ریجنل ڈائریکٹر اسد قاسم خٹک کے مطابق جوس کی تجزیہ رپورٹ کل تک موصول ہو جائے گی جس کی روشنی میں اقدامات کئے جائیں گے درایں اثناء اتھارٹی نے پورے ملاکنڈ ڈویژن سمیت پورے صوبے میں جوس اور بیوریجز کمپنیوں کو اپنی مصنوعات کی اتھارٹی سے تصدیق اور باقاعدہ لائسنس حاصل کرنے کا پابند بنا دیا ہے اور اس مقصد کیلئے ہنگامی بنیادوں پر ہدایات جاری کر دی ہیں۔
Comments
Post a Comment