انٹرپول کے سابق سربراہ نے رشوت خوری کا اعتراف کر لیا، چینی عدالت

بین الاقوامی پولیس انٹرپول کے سابق سربراہ مینگ ہونگ وے نے اپنے خلاف بدعنوانی کے ایک مقدمے کی کارروائی کے آغاز پر ہی اپنا جرم قبول کر لیا۔ تیانجن کی ایک عدالت نے بتایا کہ ہونگ وے نے سماعت کے دوران اعتراف کیا کہ انہوں نے2.1 ملین ڈالر رشوت لی تھی۔ عدالت اس مقدمے میں اپنے فیصلے کا اعلان جلد ہی کر دے گی۔ مینگ ہونگ وے ستمبر 2018ء میں چین کے ایک دورے کے دوران لاپتہ ہو گئے تھے۔ بعد ازاں چینی حکام نے بتایا تھا کہ وہ بدعنوانی میں ملوث ہیں اور حکام کی تحویل میں تھے۔ اس کے بعد وہ انٹرپول کے سربراہ کے عہدے سے مستعفی بھی ہو گئے تھے۔

Comments