کینٹ مجسٹریٹ مس وزیر کی مال روڈ پر واقع ہئیر ڈریسروں کے دوکانوں کا دورہ

پشاور: کینٹ مجسٹریٹ مس وزیر کی صدر مال روڈ پر واقع ہئیر ڈریسروں سمیت کاسمیٹکس کے دوکانوں کا دورہ کیا۔ دورے کے دوران ھئیر فوکس ہیئر ڈریسر،مین کیئر ہیئر ڈریسر،یو ور چوائس ہیئر ڈریسر،ریلکس زون ہئیر ڈریسر،قدیر ہئیر ڈریسر،ہئیر فوکس ہیئر ڈریسر،شاہین کاسمیٹکس،سمیع کاسمیٹکس سمیت دیگر میں زائد المیعاداشیاء،ورکروں کی میڈیکل لائسنس سمیت سٹیڈ لائزر وغیرہ چیک کئے۔ کارروائی کے دوران قدیر ہیئر ڈریسر میں سہولیات بہتر پائی گئی۔دیگر میں سٹیڈ لائزر خراب حالت میں، استعمال ہونیوالےزیادہ تر اشیاء زائد المیعاد پائے گئے جس پر پانچ مالکان کو نوٹس جاری کرکے عدالت طلب کرلیا جن کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔ہیئرڈریسر مالکان کو ہدایات دی گئی دوکانوں میں ابتدائی طبی امداد کے باکس ضرور رکھیں جبکہ تولیے سمیت دیگر سامان ایک مہینے تک استعمال کریں سٹیر لائزر 120 ڈگری پر رکھیں.لوگوں کے لئے انتظار گاہ سمیت واش رومز کی سہولت مہیا کریں۔ خراب تولیو سمیت دیگر خراب اشیاء کے استعمال سے گریز کریں تاکہ مہلک بیماریوں وغیرہ سے بچا جاسکے۔ 



Comments