چین کو تجارتی معاملات میں کوئی رعایت نہیں دی جائے گی، ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے آج جمعے کو جی ٹوئنٹی سمٹ کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تجارتی معاملات پر چین کو کوئی رعایت نہیں دی جا رہی اور تجارتی مذاکرات میں تعمیری پیش رفت ممکن ہے۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کل ہفتہ انتیس جون کو اپنے چینی ہم منصب شی جن پنگ کے ساتھ ملاقات کریں گے۔ تجزیہ کاروں نے اس ملاقات میں تجارتی تنازعات کے حوالے سے کسی بڑی پیش رفت کے ظاہر نہ ہونے کا بتایا ہے۔ دوسری جانب چین نے تجارتی و اقتصادی امور میں کثیر الفریقی سرگرمیوں کی حمایت کی ہے۔

Comments