پولیس پراسیکوشن کو آسان اور موثر بنانے سے متعلق پولیس و پراسیکوشن افسران کا مشترکہ اجلاس

پولیس پراسیکوشن کو آسان اور موثر بنانے سے متعلق پولیس و پراسیکوشن افسران کا مشترکہ اجلاس ڈی پی پی سوات مجرب خان کی زیر صدارت دفتر ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکوٹر ضلع سوات میں منعقد ہوا جس میں سینئر پراسیکوٹرز سعید نعیم، نثار عالم خان، فواد احد، عطاء الرحمٰن، مظہر علی شاہ، عمران خان، جاوید خان، محمد عمران، شہزاد خان و جملہ ایس ایچ اوز و انچارج شعبہ تفتیش تھانہ جات نے شرکت کی اجلاس میں پیش کردہ تجاویز و سفارشات کا جائزہ لینے کے علاوہ ڈسٹرکٹ پراسیکوٹر نے تفتیش میں بہتری لانے کے حوالے سے مختلف ہدایات بھی دیں ڈسٹرکٹ پی پی نے تفتیش میں بہتری اور جدت لانے پر زور دیتے ہوئے افسران و اہلکاروں کو انفارمیشن ٹیکنالوجی سے استفادے کی ہدایت بھی کی اور واضح کیا کہ یہ دور جدید کی ضرورت بن چکی ہے اجلاس سے ریجنل ڈائریکٹر ملاکنڈ امجد علی خان نے بٹ خیلہ سے بذریعہ ٹیلیفون خطاب کرتے ہوئے واضح کیا کہ تفتیش کے حوالے سے کسی بھی اہلکار کی جانب سے کوئی غفلت اور کوتاہی برداشت نہیں کی جائیگی انہوں نے تفتیش کے طریقہ کار اور نتائج میں جدت لانے پر بھی زور دیا اجلاس کے آخر میں جملہ شرکاء نے اپنے فرائض پوری ایمانداری اور تندہی سے سرانجام دینے کے عہد کی تجدید کی۔

Comments