یمن: متحدہ عرب امارات کی حامی فورسز کا مسجد پر حملہ پانچ افراد ہلاک

یمنی سکیورٹی حکام نے شناخت مخفی رکھتے ہوئے بتایا ہے کہ متحدہ عرب امارات کی حامی فورسز نے ایک مسجد پر حملہ کر کے کم از کم پانچ افراد کو ہلاک کر دیا ہے۔ یہ حملہ ہفتہ آٹھ جون کو اضالع نامی صوبے کے شہر ازرک میں کیا گیا۔ حملہ ایک عسکری گروپ ’اسکیورٹی بیلٹ‘ نے کیا اور مسلح حملہ آور تین افراد کو اپنے ساتھ اغوا کر کے بھی لے گئے ہیں۔ سکیورٹی بیلٹ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ مارے جانے والے تمام افراد کا تعلق حوثی ملیشیا کے باغیوں سے ہے اور انہوں نے اپنے آپ کو حوالے کرنے سے انکار کر دیا تھا۔ سکیورٹی بیلٹ مسلح گروپ کو متحدہ عرب امارات کی حمایت حاصل ہے۔

Comments