وزیراعظم عمران خان نے ملک میں قیمتوں میں حالیہ اضافے پرقابوپانے کے لئے خصوصی مہم چلانے کی ہدایت کی ہے۔
وزیراعظم کےدفترکی جانب سےایک خط کےذریعےکہاگیاہےکہ قیمتوں میں حالیہ اضافے کے تناظرمیں خصوصی اقدامات کئے جائیں اوراس کی رو ک تھام کے نظام کے غیرموثرہونے کانوٹس لیاجائے۔
مہم کے تحت متعلقہ فریق تھوک کی منڈیوں سے پرچون دکانوں تک قیمتوں کوکنٹرول کرنے کے قوانین پرموثرعملدرآمدکی حکمت عملی وضع کریں گے۔
ناجائزمنافع خوروں کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی کے لئے مارکیٹ کنٹرول کمپنیوں کومزیدفعال بنایاجائے گا۔
Comments
Post a Comment