ملازمت کی جگہوں پر ہراسگی اور تشدد کے خاتمے کے ليے قرارداد منظور

ملازمت کی جگہوں پر ہراسیت اور تشدد کے خاتمے کے ليے اقوام متحدہ کی ليبر ايجنسی نے آج بروز جمعہ ايک کنوینشن منظور کر لیا ہے۔ اس قرارداد پر پچھلے سال سے کام جاری تھا اور اسے آج انٹرنيشنل ليبر آرگنائزيشن نے واضح اکثريت کے ساتھ منظور کر ليا۔ جنيوا ميں اس قرارداد کے حق ميں 439 ووٹ ڈالے گئے، مخالفت ميں سات ووٹ پڑے اور تين فريقين نے اپنا حق رائے دہی استعمال نہيں کيا۔

Comments