وزیراعظم عمران خان آئندہ ہفتے اسلام آباد میں روڈ ٹو مکہ کے آزمائشی منصوبے کا افتتاح کریںگے جس کے تحت پاکستانی ائر پورٹ پر عازمین حج کی امیگریشن کلیئر کی جائے گی۔ یہ بات وزارت مذہبی امور کے ڈائریکٹر میڈیا عمران صدیقی نے آج ریڈیو پاکستان سے بات چیت کے دوران کہی۔ انہوں نے کہا کہ پہلے مرحلے میں یہ سہولت اسلام آباد ائر پورٹ پر فراہم کی جائے گی جسے بتدریج ملک کے تمام شہروں تک توسیع دی جائے گی۔عمران صدیقی نے اس موقع پرکہا کہ کراچی، لاہور، پشاور اور کوئٹہ سے حج پروازیں جلد شروع ہورہی ہیں جو پانچ اگست تک جاری رہیں گی۔ ریڈیو پاکستان کے چیف نمائندے عبد الہادی مایار نے بتایا کہ روڈ ٹو مکہ منصوبے کا اعلان سعودی ولی عہد نے دورہ پاکستان کے دوران وزیراعظم عمران خان کی درخواست پر کیا تھا تاکہ پاکستانی حجاج کرام سعودی ہوائی اڈوں پر امیگریشن کی مشکلات سے بچ سکیں۔

Comments
Post a Comment