خیبر پختونخوا: اٹھائیسویں روزے بعد ہی عید کا اعلان

نئے پاکستان میں ایک نہیں عید کے دو چاند ۔ خیبرپختونخوا حکومت نے ملکی اتحاد پارہ پارہ کردیا، شرعی احکامات کی بھی دھجیاں اُڑا دیں ۔
اٹھائیس روزوں بعد ہی عیدالفطر کے چاند کا اعلان کردیا، صوبائی وزیر اطلاعات نے دعویٰ کیا کہ حکومت کو کافی تعداد میں شہادتیں ملی ہیں، اس لیے عید کا اعلان کردیا۔
 خیبرپختواحکومت نے ملکی اتحاد پارہ پارہ کردیا۔  انتیسواں روزہ بھی نہ ہونے دیا اور عید کا اعلان کردیا۔
صوبائی وزیراطلاعات شوکت یوسفزئی نے گزشتہ شام چاند دیکھے جانے کا اعلان کردیااور  بولے بہت شہادتیں مل گئی ہیں۔
 حکومت کے اعلان کے بعد صوبے بھر میں آج عید منائی جارہی ہے۔  صوبے کے مختلف شہروں میں نماز عید کے چھوٹے بڑے اجتماعات ہوئے۔
 پشاور میں بارش کے باعث نماز کی ادائیگی کے موقع پر عوام کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔  وزیراعلیٰ محمود خان نے پشاور میں نماز عید ادا کی،  تاہم گورنر شاہ فرمان نے عید نہیں منائی،
 اپنا سامان لپیٹا اور نتھیا گلی چلے گئے۔ ادھر ملاکنڈ ڈویژن اور ڈی آئی خان کے آدھے سے زیادہ  علاقوں نے مرکز کے ساتھ عید منانے کا اعلان کیا ہے۔

Comments