تین ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا منصوبہ، پاکستان کی طرف سے قطر کا شکریہ

پاکستان نے قطر کے امیر کی طرف سے تین ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کے اعلان پر اس خلیجی عرب ریاست کا شکریہ ادا کیا ہے۔ پاکستانی وزیر اعظم عمران خان کے اقتصادی امور کے مشیر عبدالحفیظ شیخ نے قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی کی طرف سے اس اعلان کے چند گھنٹے بعد ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ پاکستان اس سرمایہ کاری منصوبے کی وجہ سے قطر کا شکر گزار ہے۔ قطر کے امیر نے ویک اینڈ پر پاکستان کا دو روزہ دورہ کیا تھا، جو ان کا گزشتہ چار برسوں میں اس ملک کا پہلا دورہ تھا۔

Comments