پشاور,اسپیشل مجسٹریٹ ریلوے مس وزیر کی پشاور فردوس ریلوے پھاٹک پر تجاوزات کیخلاف کارروائی،

پشاور ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ ریلوے ناصر خلیلی کی ہدایت پر اسپیشل مجسٹریٹ ریلوے مس وزیر نے پشاور میں واقع فردوس ریلوے پھاٹک کے قریب  غیر
قانونی تجاوزات کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے  22 کیبنوں کو مسمار کردیا جبکہ بیشتر دوکانوں کے شیڈز وغیرہ کو مسمار کردیا۔جس کے قبضے سے ریلوے کی متعدد مرلہ کمرشل اراضی واگزار کی گئی ہے۔ واگزار کرائی گئی اراضی کی مالیت 36 لاکھ کے قریب ہے۔کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لئے ریلوے پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی تھی۔کیبن مالکان کافی عرصہ سے غیر قانونی طور پر ریلوے اراضی پر قابض تھے عدالتی فیصلہ پاکستان ریلوے کے حق میں انےکے بعد غیر قانونی تجاوزات کیخلاف کارروائی کرکے کیبنوں کو مسمار کردیا اور ریلوے اراضی سمیت ریلوے عملے کا گیٹ لاجز بھی قابضین سے واگزار کرائی گئی۔    
 ریلوے انتظامیہ کے مطابق اسپیشل مجسٹریٹ ریلوے مس وزیر کی نگرانی میں ریلوے کی اراضی پر قائم تجاوزات کیخلاف کارروائی بلاتعطل جاری رہے گی۔ریلوے اراضی قابضین سے واگزار کرائی جائیگی جس میں کسی کیساتھ رعایت نہیں برتی جائیگی۔

Comments