شوال کا چاند نظر آگیا، کل عیدالفطر مذہبی جوش و جذبے سے منائی جائیگی

شوال کا چاند نظر آگیا ہے اور کل ملک بھر میں عید الفطر مذہبی جوش و جذبے سے منائی جائیگی۔ رویت ہلال کمیٹی کو شوال کا چاند نظر آنے کی شہادتیں موصول ہوگئی ہیں اور
شوال کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کراچی میں ہوا، اجلاس کی صدارت مفتی منیب الرحمان نے کی۔ جبکہ دیگر زونل رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس بھی لاہور سمیت دیگر شہروں میں ہوئے۔
بعدازاں مفتی منیب الرحمان نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ قیاس آرائیوں کی بنیاد پر فیصلہ نہیں کرینگے۔ ان کا کہنا تھا کہ شہادتیں موصول ہونے کے بعد اتفاق رائے سے شوال کے چاند کی رویت کا فیصلہ کیا جائیگا۔ تاہم اب شوال کے چاند کی شہادتیں موصول ہوگئی ہیں اور کل عید الفطر ملک بھر میں مذہبی جوش و جذبے سے منائی جائیگی۔
محکمہ موسمیات نے پہلے پیشگوئی کی تھی کہ آج شوال کا چاند نظر آنے کے قوی امکانات ہیں ۔
دوسری جانب سعودی عرب، امارات سمیت دیگر مشرق وسطی کی ریاستوں میں آج عید منائی جارہی ہے۔

Comments