خیبر پختونخوا کے بلین ٹری منصوبے میں بار بار آگ کیسے لگتی ہے ، تحقیقات شروع


خیبر پختونخوا کے بلین ٹری سونامی منصوبے کے تحت لگائے گئے پودوں میں بار بار آگ کیسی لگتی ہے بارہ لاکھ پودے جلنے کی تحقیقات شروع کردی گئی۔

رپورٹ کے مطابق خیبر پختونخوا کا بلین ٹری منصوبہ شعلوں کی نذر ہوگیا، ماہ جون میں بلین ٹری کی 90 نرسریوں میں آگ لگی، آگ لگنے سے 12لاکھ 29ہزار پودے جل گئے۔


رپورٹ کے مطابق صوابی، سوات، مردان، نوشہرہ ڈی آئی خان کی نرسریاں متاثر آگ حادثاتی طور پر لگی لیکن انکوائری شروع کردی۔

شوکت یوسفزئی کا کہنا تھا کہ وزیراعلی نے انکوائری کا حکم دے دیا ہے، اپوزیشن نے آگ لگائی ہوگی، انکا کام ہی آگ لگانا ہے۔

اپوزیشن لیڈر اکرم درانی کا کہنا تھا کہ اہلکاروں نے کرپشن چھپانے کیلئے آگ لگائی،ہم معاملے کی تہہ تک جائیں گے۔


Comments