ویانامیں مذاکرات میں کی گئی پیشکش ناکافی ہے:عباس عرقچی

ایران کے نائب وزیرخارجہ عباس عرقچی نے کہاہے کہ یورپی ملکوں کی جانب سے ایران کو عالمی طاقتوں کے ساتھ ایٹمی معاہدے برقراررکھنے پرقائل کرنے کے لئے ویانامیں مذاکرات کی آخری کوششوں میں کی گئی پیشکش ناکافی ہے۔انہوں نے ویانامیں ایک بیان میں کہااگرچہ مذاکرات ایک اچھی کوشش ہیں تاہم یہ اب بھی ایران کی توقعات کے مطابق نہیں۔

Comments