بحیرہ جنوبی چین اور تائیوان کے بارے میں چین کا سخت موقف برقرار

چینی وزیر دفاع نے تائیوان کے خلاف عسکری ایکشن کی دھمکی دے دی ہے۔ جنرل وائی فنگے نے اتوار کے دن خبردار کیا کہ خود مختار تائیوان اور متنازعہ بحیرہ جنوبی چین میں بیجنگ کے دعوؤں کے دفاع کے لیے ہر ممکن قدم اٹھایا جائے گا۔ سنگاپور ميں منعقدہ سالانہ سکیورٹی کانفرنس میں جنرل وائی نے اگرچہ خطے میں امریکی مداخلت کا براہ راست کوئی تذکرہ نہ کیا لیکن بالواسطہ طور پر واشنگٹن حکومت کی پالیسیوں کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ چین کی حکمران کمیونسٹ حکومت تائیوان کو اپنا اٹوٹ انگ قرار دیتی ہے جبکہ بحیرہ جنوبی چین کے پانیوں پر بھی اپنا حق جتاتی ہے۔

Comments