سوات ،مختلف حادثات میں چار افراد شدید زخمی، زخمیوں میں چائنیز انجینیئر بھی شامل


سوات ،مختلف حادثات میں چار افراد شدید زخمی، زخمیوں میں چائنیز انجینیئر بھی شامل ہے ۔ زخمیوں کو طبی امداد فراہم کرنے کے بعد سیدو شریف اسپتال منتقل
کردیا ،تفصیلات کے مطابق سوات کے سیاحتی مقام مرغزار  کے علاقہ گل بانڈی میں  موٹر کار گہری کھائی میں گرنے سے  دو افراد زخمی شدید زخمی ہوئے جبکہ دوسری جانب کالا م کے علاقے مٹلتان میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث حادثہ پیش آیا جس سے دو افراد زخمی ہوگئے،زخمی ہونے والوں میں چائنیز انجینئر زو ہائے چون بھی شامل ہے ، ریسیکو 1122 نے تمام زخمیوں کو سیدوسنٹرل اسپتال منتقل کر دیا گیا۔



Comments