جاسوسی کے الزام میں سزا یافتہ تین افسران سول جیل حکام کے حوالے

راولپنڈی: ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے ٹوئٹ کیا ہے کہ تین سزا یافتہ افسران کو سول جیل حکام کے حوالے کردیا گیا ہے۔ تینوں افسران کو تیس مئی کو سزا سنائی گئی تھی۔


یاد رہے کہ پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے دو آرمی اور سویلین افسر کی سزا کی توثیق کی تھی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی افسران اور سویلین افسران کو جاسوسی کے الزام میں سزا دی گئی تھی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق مجرمان نے حساس معلومات دوسرے ملکوں کو لیک کی تھیں۔ سزا پانے والوں میں لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ جاوید اقبال کو 14 سال قید بامشقت کی سزا دی گئی۔
بریگییڈئیر ریٹائرڈ راجہ رضوان کو سزائے موت دی گئی جب کہ حساس ادارے کے سویلین افسر ڈاکٹر وسیم اکرم کو سزائے موت دی گئی۔

جاسوسی کے الزام اور نیشنل سیکیورٹی سے متعلق حساس معلومات دشمن ممالک کو فرام کرنے پر افسران کے خلاف پاکستان آرمی ایکٹ اور آفیشل سیکریٹ ایکٹ کے تحت کارروائی کی گئی۔

Comments