خیبرپختونخوا میں قدرتی وسائل عالمی سرمایہ کاروں کیلئے شاندار مواقع فراہم کرتے ہیں:گورنرخیبرپختونخوا


خیبرپختونخوا کے گورنر شاہ فرمان نے کہا ہے کہ صوبے کے قدرتی وسائل عالمی سرمایہ کاروں کیلئے شاندار مواقع فراہم کرتے ہیں۔ وہ پاکستان میں سوئٹزر لینڈ کے سفیر Thomas Kolley سے گفتگو کررہے تھے جنہوں نے آج گورنر ہائوس پشاور میں ان سے ملاقات کی۔ انہوں نے دو طرفہ تعاون اور باہمی دلچسپی کے معاملات پر تبادلہ خیال کیا۔ ملاقات کے دوران سیاحت اور سرمایہ کاری کے مواقع کے فروغ کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔

Comments