نیب لاہور نے حمزہ شہباز کو احتساب عدالت میں پیش کر دیا


لاہور:نیب حکام نے پنجاب اسمبلی کے قائد حزب اختلاف حمزہ شہبازکو احتساب عدالت پیش کردیا، جہاں وہاں جسمانی ریمانڈ کی استدعا کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق حمزہ شہباز شریف کی پیشی کے موقع پر پولیس کی اضافی نفری احتساب عدالت لاہور کے باہر تعینات کی گئی ہے۔ احتساب عدالت کے جج جواد الحسن کیس کی سماعت کریں گے۔ نیب کی جانب سے پراسیکیوٹر وارث علی جنجوعہ دلائل دیں گے، جبکہ حمزہ شہباز کے چودہ روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی جائے گی۔
 احتساب عدالت میں پولیس نے وکلاءاور میڈیا کو جانے سے روک دیا ہے۔ وکلاءنے پولیس اور حکومت کے خلاف نعرے بازی کی۔ اسی دھکم پیل کے دوران احتساب عدالت کی دیوار پر لگی سیمنٹ کی جالیوں کا ایک حصہ نیچے گر پڑا تاہم اس حادثے میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز لاہور ہائی کورٹ نے حمزہ شہباز کی جانب سے ضمانت کی درخواستیں واپس لینے کی بنیاد پر خارج کر دی تھیں۔قومی احتساب بیورو (نیب) لاہور کی ٹیم نے حمزہ شہباز شریف کو درخواست ضمانت خارج ہونے کے فوراً بعد لاہور ہائی کورٹ سے گرفتار کرلیا تھا۔

Comments