افریقی ملک ایتھوپیا کی فوج کے سربراہ سیر میکونین کو ریاستی حکومت کا تختہ الٹنے کی کوشش کے دوران گولی مار کر قتل کردیا گیا۔
غیرملکی خبرایجنسی کےمطابق ملک کے خودمختار علاقے امہارا میں حکومت کے خلاف بغاوت کا واقعہ پیش آیا۔ ٹی وی پر خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم ایبی احمد نے بتایا کہ ریاست امہارا میں حکومت کا تختہ الٹنے کی کوشش کی گئی ، اس دوران فائرنگ سے فوج کے سربراہ سیر میکونین سمیت اعلی فوجی افسر گیزے ابیرا ہلاک ہوگئے ۔ واقعے میں امہارا کے گورنر اباشیو بھی مارے گئے ۔
حکومت کی جانب سے جاری اعلان میں بتایا گیا ہے کہ آئین کے خلاف بغاوت کی کوشش کی گئی اور یہ خلاف قانون ہے۔ یہ بھی کہا گیا ہے کہ ملک کی عوام نے اس غیر قانونی اقدام کی مذمت کی ہے اور حکومت پوری طرح باغی گروہ کو قابو کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔
دارالحکومت عدیسا بابا میں موجود امریکی سفارت خانے کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ شہر میں فائرنگ کی بھی اطلاعات ہیں۔ ملک میں انٹرنیٹ کی سروس معطل ہے اور مزید اطلاعات سامنے نہیں آئی ہیں۔
Comments
Post a Comment