Posted by
spotstory.news
on
- Get link
- X
- Other Apps
بی آر ٹی سے متعلق پشاور ہائیکورٹ میں کیس میں دوران سماعت جسٹس قیصر رشید نے ریمارکس دیے کہ بی آرٹی کی تکمیل کی تاریخ کے بارے میں نہ پوچھیں، یہ تو آپ ستارے مانگ رہے ہیں۔
پشاور میں زیر تعمیر بی آرٹی منصوبہ کی زد میں آنے والے زیر زمین دکانوں سے متعلق کیس کی سماعت جسٹس قیصررشید اورجسٹس عبدالشکور نے کی۔
ہائیکورٹ میں اپیل مہمند کنسٹرکشن کمپنی نے دائر کی ہے۔
درخواست گزار نے عدالت کو بتایا کہ بی آر ٹی کی زد میں 47 دکانیں آئیں، اب دوبارہ اتنی تعداد میں دکانیں نہیں دی جارہیں جبکہ توڑی گئی دکانوں کی ادائیگی بھی اب تک نہیں کی گئی۔
وکیل درخواست گزار نے کہا کہ بی آر ٹی کی مکمل ہونے کی تاریخ بھی نہیں بتائی جارہی۔جس پر جسٹس قیصر رشید نے ریمارکس دیے کہ آپ ستارے مانگ رہے ہیں۔بی آر ٹی کی مکمل ہونے کی تاریخ نہ مانگیں۔
کیس میں پی ڈی اے کی جانب سے جواب جمع کرانے میں سماعت ملتوی کردئی گئی۔
- Get link
- X
- Other Apps
SpotStory.News is web based News Organization Where you will get News, Breaking news, News alerts , News updates , features stores National and international.
Comments
Post a Comment