حکومت طلباء کو جدید تعلیمی سہولیات کی فراہمی کیلئے کوشاں ہے،جام کمال

وزیراعلی بلوچستان میرجام کمال خان نے کہا ہے کہ حکومت صوبے بھر میں طلباء کو جدید تعلیمی سہولیات کی فراہمی کیلئے تمام ممکنہ کوششیں کررہی ہے ۔وہ جمعہ کے روز کوئٹہ میں صوبے کے تعلیمی اداروں کے ہونہار طلباء میں لیپ ٹاپ تقسیم کرنے کی ایک تقریب سے خطاب کررہے تھے ۔وزیراعلی نے طلباء پر زوردیا کہ وہ خود کو جدید سائنسی علوم سے آراستہ کریں تاکہ تعلیم مکمل کرنے کے بعد وہ آسانی سے مستقبل کی ذمہ داریاں سنبھال سکیں۔بعد میں انہوں نے 178 ہونہار طلباء میں لیپ ٹاپ تقسیم کیئے ۔

Comments