فواد چوہدری کی عوام کو چاند دیکھنے کی دعوت

وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے عوام کو دعوت دی ہے کہ ملک بھر قائم محکمہ موسمیات کے دفاتر میں آکر خود ہی چاند کا نظارہ کرلیں تاکہ آپ کو سائنس اور جدید ٹیکنالوجی پر اعتماد حاصل ہوجائے۔
ٹوئٹ پر جاری پیغام میں انہوں نےملک بھر میں قائم محکمہ موسمیات کے دفاتر کی لسٹ بھی شیئر کی ہے۔  جہاں عوام اپنے قریب ترین دفتر میں جاکر جدید آلات سے چاند دیکھنے کا نظارہ انجوائے کرسکتے ہیں۔
فواد چوہدری نے گزشتہ دنوں رمضان اور عیدوں کا 5 سالہ کیلنڈر بھی جاری کیا تھا اور ساتھ ہی 5 جون کو عیدالفطر کی پیش گوئی بھی کی تھی۔


Comments