ترک مفادات کو نقصان پہنچا تو جوابی کارروائی کریں گے، ترک حکومت

ترک حکومت نے واضح کیا ہے کہ لیبیا میں اگر ترک مفادات کو خلیفہ حفتر کی جانب سے کوئی بھی نقصان پہنچايا گيا، تو اُس کا بھرپور اور مناسب جواب دیا جائے گا۔ ترک وزیر دفاع حولُوصی آکار کے مطابق ترک مفادات یا بحری جہازوں پر حملے کی صورت میں خلیفہ حفتر کو بھاری قیمت چکانا پڑے گی۔ ترکی کا یہ انتباہ طاقتور جنگی سردار خلیفہ حفتر کے اُس بیان کے جواب میں ہے، جس میں لیبیا میں ترک مفادات پر حملے کرنے کا کہا گیا تھا۔ حفتر کا یہ بھی کہنا ہے کہ ترکی نے طرابلس کے باغیوں کو مدد فراہم کی تھی، جس کی وجہ سے انہیں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔

Comments