جنوبی کوریا،پیانگ یانگ اورواشنگٹن کےدرمیان مذاکرات میں مداخلت کاسلسلہ بندکرے:شمالی کوریا


شمالی کوریا نے جنوبی کوریا کوخبردار کیا ہے کہ وہ ایٹمی تنازعے کے حوالے سے پیانگ یانگ اور واشنگٹن کے درمیان مذاکرات میں مداخلت کا سلسلہ بند کرے۔ شمالی کوریا کی وزارت خارجہ کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ وہ ایک مصالحت کار کے روپ میں رکاوٹیں پیدا کرنے کی کوششیں کررہا ہے۔ فریقین کے درمیان بہت کم روابط ہیں اور ٹرمپ جنوبی کوریا کے صدر مون جے ان سے سربراہ ملاقات کیلئے اس ہفتے سیول کا دورہ کریں گے۔

Comments