خیبرپختونخوا کے وزیرمعدنیات ڈاکٹر امجد علی خان نے تمام محکموں کو سختی سے ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے ترقیاتی اہداف کا واضح تعین کریں اور ان اہداف کا سو فیصد حصول بھی یقینی بنائیں نیز خبردار کیا کہ اہداف پورے نہ کرنے والے افسروں کی سخت سرزنش کی جائے گی انہوں نے کہا کہ عوام نے ہمیں بھاری مینڈیٹ دیا ہے اور پی ٹی آئی حکومت پر بھر پور اعتماد کیا ہے اس لئے تمام عوامی مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرینگے ہم عوام کو بہتر انداز میں ڈیلیور کرنا چاہتے ہیں اور اللہ تعالیٰ کے فضل سے ہمیں عوام کا تعاون بھی میسر ہے ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر نے ڈپٹی کمشنر سوات کے کانفرنس روم میں مختلف محکموں و اداروں اور لائن ڈیپارٹمنٹس کی پراگریس رپورٹ کا جائزہ لینے کیلئے طلب کردہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ڈی سی سوات ثاقب رضا اسلم، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر محمد فواد خان، اور لائن ڈیپارٹمنٹس کے سربراہان و نمائندے بھی موجود تھے وزیر معدنیات نے کہا کہ صوبے سے ہر سطح پر کرپشن و اقرباء پروری کا خاتمہ اور تعمیر وترقی کا عمل تیز بنانا ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے انہوں نے خصوصی احکامات جاری کئے کہ انکے حلقہ نیابت پی کے 6 میں دوبارہ تعمیر ہونے والے سرکاری تعلیمی اداروں میں تعمیراتی کام کو تیز کیا جائے جن سکولوں میں تعمیراتی کام مکمل ہوچکا ہے ان کے افتتاح اور مطلوبہ سہولیات کی فراہمی کیلئے وقت کا تعین بھی جلدی کریں انہوں نے کہا کہ تعلیم کے بغیر کوئی بھی معاشرہ ترقی نہیں کرسکتا ماضی میں جن علاقوں کو تعلیمی سہولیات سے محروم اور نظر انداز رکھا گیا تھا پی ٹی آئی حکومت ان علاقوں کی ترقی کو زیادہ ترجیح دے رہی ہے تاکہ ان پسماندہ علاقوں میں بھی تعلیم کی شرح میں تیزی سے اضافہ ہوسکے انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی حکومت کرپشن کے خلاف برسر پیکار ہے تمام تقرریاں خالص میرٹ کی بنیاد پر کی جاتی ہیں انہوں نے گزشتہ دو تین مہینوں میں واپڈا کی کارکردگی کو سراہا اور ہدایت کی کہ واپڈا حکام غیر قانونی کنکشن اور کنڈا مافیا کے خلاف ایف آئی آر درج کرکے سخت قانونی کاروائی کریں جبکہ جن مارکیٹس میں نان کمرشل کنکشن کی اطلاعات ہیں ان کے خلاف بھی سخت کاروائی عمل میں لائی جائے انہوں نے ہدایت کی کہ ملک کو نقصان پہنچانے والوں کے ساتھ نرمی نہیں کرنی چاہئے ڈاکٹر امجد علی خان نے کہا کہ جن علاقوں میں بجلی ٹرانسفارمر کسی فالٹ کی وجہ سے خراب ہوجائیں انکو فوری بدلیں اور واپڈا کی پالیسی کے مطابق انکو فوری طور پر مرمت کریں اس موقع پر صوبائی وزیر معدنیات کو مختلف لائن ڈیپارٹمنٹس کے حکام نے کارکردگی رپورٹ پیش کئے اور انہیں جاری منصوبوں کے بارے میں اگاہ کیا صوبائی وزیر نے پراگریس رپورٹ کا تفصیلی جائز ہ لیا اور اس ضمن میں بہتری کیلئے ضروری احکامات جاری کئے انہوں نے ہدایت کی کہ تمام جاری ترقیاتی منصوبوں پر کام تیز کرکے انہیں جلد سے جلد مکمل کیا جائے تاکہ عوام ان سے بروقت مستفید ہوں۔

Comments
Post a Comment