معروف عالم دین عباس کمیلی انتقال کر گئے

معروف عالم دین علامہ عباس کمیلی طویل علالت کے باعث انتقال کر گئے، ان کی عمر 76 برس تھی۔

ممتاز شیعہ عالم دین اور جعفریہ الائنس کے سربراہ علامہ عباس کمیلی 76 برس کی عمر میں انتقال کر گئے، وہ طویل عرصہ سے علیل اور کراچی کے مقامی اسپتال میں زیر علاج تھے۔
وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے علامہ عباس کمیلی کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا ہے، ان کا کہنا ہے کہ مرحوم اچھے انسان اور عالم دین تھے۔
علامہ عباس کمیلی کی نماز جنازہ آج (ہفتہ) بعد نماز مغرب مسجد خراسان سولجر بازار میں ادا کی جائیگی۔
علامہ عباس کمیلی ایم کیو ایم کے ٹکٹ پر سینیٹر پر رہ چکے ہیں۔

Comments